Live Updates

الطاف حسین 234کیسز میں مطلوب اور ملک کا سب سے بڑا دہشت گردہے،2003ء میں ہندوستان گیا تو الطاف حسین کی تصویریں دیکھ کر پوچھا ،تو بھارتی رپورٹر نے کہا تصویریں ’را‘نے لگوائی ہیں،مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف نے نیب کو دھمکی دی ہے، نیب کومیٹروبس سمیت میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کرنی چاہیئں،کرکٹ کو سفارشی کلچر نے تباہ کیا۔ عمران خان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 16:40

الطاف حسین 234کیسز میں مطلوب اور ملک کا سب سے بڑا دہشت گردہے،2003ء میں ..

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الطاف حسین 234کیسز میں مطلوب اور ملک کا سب سے بڑا دہشت گردہے،یہ بات آج سے سات سال پہلے کہہ دی تھی،الطاف حسین نے ہندوستان میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو بنا کر سب سے بڑا ظلم کیا گیا ہے،2003ء میں ہندوستان گیا تو الطاف حسین کی تصویریں دیکھ کر پوچھا کہ یہ کس نے لگوائی ہیں،تو ایک بھارتی رپورٹر نے کہا کہ ’را‘نے الطاف حسین کی تصویریں لگوائی ہیں،مصطفی کمال الطاف حسین کا جانشین سمجھا جاتا تھا،اس کے بولنے سے سچ سامنے آگیا،مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے نیب کو دھمکی دی ہے، شریف برادران کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ایک وقت تھا جب آپ بادشاہت کر سکتے تھے،سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کومیٹروبس سمیت میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کرنی چاہیئں،نیب شہباز شریف کے آفسز کی تحقیقات بھی کرے۔

انہوں نے پلڈاٹ کی رپورٹ خیبر پختونخواہ کے حق میں آنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکبادبھی پیش کی۔انہوں نے کہا کہ 2004میں الطاف حسین کے خلاف سکاٹ لینڈ یارڈ گیا لیکن مشرف پھر بعد میں زرداری حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا کیونکہ وہ ان کی حکومت میں تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کابہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کرکٹ کو سفارشی کلچر نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات