Live Updates

عمران خان الزامات کی سیاست کرتے ہیں،ایم کیو ایم کے معاملات اندرونی ہیں،پیپلزپارٹی کاملک کےخلاف کام کرنےوالوں سےکوئی تعلق نہیں۔ شرمیلا فاروقی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 16:50

عمران خان الزامات کی سیاست کرتے ہیں،ایم کیو ایم کے معاملات اندرونی ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ عمران خان الزامات کی سیاست کرتے ہیں،ایم کیو ایم کے معاملات اندرونی ہیں. انہوں نے عمران خان کے پیپلز پارٹی کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان الزامات کی سیاست کرتے ہیں لیکن جب بات کی جائے عمران خان ہر بات پر یوٹرن لے لیتے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاملک کےخلاف کام کرنےوالوں سےکوئی تعلق نہیں،پیپلزپارٹی ایک جمہوری اورمنظم سیاسی جماعت ہے.کسی جماعت کےغیرملکی ایجنسی سےرابطوں کاعلم نہیں. انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کی متعلقہ امور پرنظر تھی ،کسی جماعت کے معاملات پرنہیں،پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنےوالا ہر شخص محب وطن ہے.انہوں نے کہا ک مصطفی ٰکمال کو سب سے پہلے خود جواب دینا چاہیے،کچھ نہیں پتاکہ عمران خان کل اپنی بات سےمکرجائیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات