سچل صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی :4 دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 17:35

سچل صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی :4 دہشت گرد ہلاک، دہشت ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) کراچی پولیس نے سچل صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی.جس کے دوران پولیس مقابلہ ہوگیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں.

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راو انوارکا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے.انہوں نے کہا کہ ہلاک کیے جانیوالے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔