وہلی کے وزیراعلیٰ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اگلے سال کراچی میں لٹریچر فیسٹیول میں ضرور شرکت کروں گا،ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا چاہئے،اروند کیجروال

ہفتہ 5 مارچ 2016 18:32

وہلی کے وزیراعلیٰ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال نے اگلے سال کراچی میں لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ہفتہ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے اگلے سال فروری میں کراچی میں ہونے والی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے،اروند کیجروال کا کہنا ہے کہ میں کراچی میں ہونے والے ایونٹ میں ضرور شرکت کروں گا،ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کی آرگنائزر امینہ سید کا کہنا ہے کہ اروند کیجروال تخلیقی صلاحیتوں اور انتھک محنت سے کام کررہے ہیں،ہمیں امید ہے کہ ہمیں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے قبل بھارتی اداکار انوپم کھیر نے مبینہ طورپر پاکستان کی جانب سے ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پانچ فروری کو کراچی میں ہونے والے لٹریچر فیسٹیول میں شرکت سے انکار کردیا تھا،پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی ویزے کے لئے کوئی درخواست نہیں دی تھی۔لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد آکسفورڈ یونیورسٹی پریس،پاکستان اور برٹش کونسل کی طرف سے امینہ سید او بی ای اور ڈاکٹر آصف کی جانب سے مشترکہ طورپر کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :