بھارتی تحفظات مسترد ٗ امریکہ نے پاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کر نیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایف سولہ طیاروں کی کل لاگت 70 کروڑ امریکی ڈالرز ہے ٗرپورٹ

ہفتہ 5 مارچ 2016 18:54

بھارتی تحفظات مسترد ٗ امریکہ نے پاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کر نیکا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) امریکہ نے بھارتی تحفظات کو مستردکرتے ہوئے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ایف سولہ طیارے کی خرید وفروخت کے معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 8 جدید ترین ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ایف سولہ طیاروں کی کل لاگت 70 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا اور اس معاہدے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔ جس پر امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ اس معاہدے میں علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے اور یہ طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کریں گے اس لئے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت بھارت کیلئے تشویش کا باعث نہیں ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :