ہری پور میں انڈر 23گیمز کے لئے ٹرائلز 12مارچ سے شروع ہونگے

ہفتہ 5 مارچ 2016 20:08

ہری پور میں انڈر 23گیمز کے لئے ٹرائلز 12مارچ سے شروع ہونگے

ہری پور ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) ہری پور میں انڈر 23گیمز کے لئے ٹرائلز 12مارچ سے شروع ہونگے۔مر د و خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز الگ الگ منعقد کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور احمد زمان نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام انڈر 23 گیمز کیلئے ٹرائلز 12 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں جو 18مارچ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

خواتین کے ٹرائلز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کھلابٹ میں منعقد ہو نگے جہاں پر کرکٹ اور والی بال کے لئے ٹرائلز لئے جائیں گے۔اسی طرح نیٹ بال،ہاکی،اور باسکٹ بال کے لئے ٹرائلز 15 مارچ کو گرلز ڈگری کالج ہری پور میں منعقد ہو نگے۔جبکہ 16 مارچ کو اسی ہی کالج میں بیس بال،جوڈہ ،تا تیکو کے ٹرائلزہونگے۔17 مارچ کو گرلز ڈگری کالج کھلابٹ میں سکواش کے ٹرائلز ہونگے۔اتھلیٹکیس کے ٹرائلز بھی مذکورہ کالج میں ہو رہے ہیں جبکہ مردوں کے ٹرائلز 13مارچ سے شروع ہونگے جن میں فٹ بال، باسکٹ بال، ٹبیل ٹینس، باکسنگ، اتھٹللس ،جمناسکٹ،کرکٹ ،بیڈمنٹن و دیگر گیمز کے ٹرائلز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :