دنیا بھر میں پاسپورٹس کیلئے صرف 4 رنگ کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟ قارئین کیلئے اہم معلومات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 مارچ 2016 20:43

دنیا بھر میں پاسپورٹس کیلئے صرف 4 رنگ کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟ قارئین ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) آج ہم اپنے قارئین کو بتانے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں پاسپورٹس کیلئے صرف 4 رنگوں کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے۔ جب بھی آپ کبھی کسی ائیرپورٹ پر ہوائی سفر کے غرض سے جائیں تو آپ نے عموما دیکھا ہو گا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے پاسپورٹس کیلئے مختلف رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بات آپ نے شاید ہی محسوس کی ہو کہ پاسپورٹس صرف چار رنگوں یعنی لال، سبز، نیلے اور کالے رنگ میں ہوتے ہیں۔

کیا کبھی آپ نے یہ سوچا کہ آخر پاسپورٹس کیلئے صرف یہی 4 رنگ کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟ چلیں آج ہم اس راز سے پردہ اٹھائے دیتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی جانب سے پاسپورٹ کا رنگ منتخب کرنے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں۔ سب سے نمایاں وجوہات سیاسی اور علاقائی عنصر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مذہبی عنصر بھی ایک اہم وجہ ہے۔ مذہب کے عنصر کی بنیاد پر پاسپورٹ کا رنگ منتخب کرنے کی روایت اسلامی ممالک میں دیکھی جا سکتی ہے۔

چونکہ مسلمان سبز رنگ کو اپنی شناخت کیلئے استعمال کرتے ہیں اس لیے دنیا بھر کے زیادہ تر اسلامی ممالک کے پاسپورٹس کا رنگ سبز ہوتا ہے۔ جبکہ علاقائی بنیادوں پر دیکھا جائے تو یورپ کے متعدد ممالک کے پاسپورٹس کا رنگ نیلا ہوتا ہے۔ جبکہ امریکا ایک ایسا ملک ہے جو پاسپورٹس کیلئے تین مختلف رنگ، لال، سبز اور نیلے رنگ کو استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :