جوہری ہتھیار فائر کرنے کے لیے تیار رکھے جائیں،سربراہ شمالی کوریا کِم یونگ اْن

شمالی کوریا کوئی اشتعال انگیزی کرتا ہے تو اْسے ’سخت سزا‘ دی جائے گی،صدرجنوبی کوریا کا انتباہ

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:54

جوہری ہتھیار فائر کرنے کے لیے تیار رکھے جائیں،سربراہ شمالی کوریا کِم ..

سیؤل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) شمالی کوریا کے رہنما کِم یونگ اْن نے حکم جاری کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو کسی بھی وقت استعمال کے لیے تیار رکھا جائے۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کم یونگ اْن نے حکم جاری کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو اس حد تک تیار رکھا جائے کہ انہیں کسی بھی لمحے فائر کیا جا سکے۔‘‘ شمالی کوریا کے نشریاتی اداروں کے مطابق اْن نے عسکری قیادت کو ہدایات دی ہیں کہ فوج کی پوزیشنوں کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے اور کسی ممکنہ حملے کی پیش بندی کے طور پر جوہری ہتیھاروں کو تیار رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اْن نے متنبہ کیا ہے کہ منقسم جزیرہ نما کوریا میں صورتحال اس قدر خطرناک ہو چکی ہے کہ شمالی کوریا کو اپنی فوجی حکمت عملی کو ’پیش بندی حملے‘ کی طرف منتقل کرنا پڑا ہے۔کِم یونگ اْن نے جوہری ہتھیار تیار رکھنے کا حکم گزشتہ روز نئے بڑے قطر کے میزائل نظام کے تجربے کے مشاہدہ کے موقع پر دیا۔ یہ تجربات سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف نئی اور مزید سخت پابندیوں پر مشتمل قرار داد منظور ہونے کے چند گھنٹوں بعد کیے گئے۔ادھر جنوبی کوریا کی صدر پارک گْن ہے نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کوئی اشتعال انگیزی کرتا ہے تو اْسے ’سخت سزا‘ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :