حکومت پی آئی اے سروسز کی بہتری کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کیلئے تیار ہے

سخت مالی ڈسپلن اور معیاری مینجمنٹ سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں‘ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:32

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے سروسز کی بہتری کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کیلئے تیار ہے، سخت مالی ڈسپلن اور معیاری مینجمنٹ سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، آپریشنل خسارے میں کمی اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن محمد عرفان الہٰی نے وفاقی وزیر کو پی آئی اے کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور فوری مالی ضروریات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ عرفان الہٰی نے کہا کہ ایئر لائن کا آپریشنل خسارہ کم سے کم کرنے کیلئے کوششیں کی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت پی آئی اے سروسز کی بہتری کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرے گی۔ امید ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین بہتر خدمات سے اس ادارہ کو صحیح معنوں میں خود کفیل بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :