کالج کی پروفیسر اور شاگرد سگی بہنیں تھیں، راز 35سال بعد کھلا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 مارچ 2016 02:18

کالج کی پروفیسر اور شاگرد سگی بہنیں تھیں، راز 35سال بعد کھلا

سپنسر پورٹ، نیویارک کی ایک عورت کو پتہ چلا کہ اس کےکالج کی پروفیسر اصل میں اس کی سگی بہن ہے۔ دونوں نے گود لینے کے ریکارڈ سے پتہ چلایا کہ دونوں بہنیں ہیں۔
53سال سے بچھڑی بہنیں ڈیانا ڈائیپروسپیرو کک اور کیرن کومیٹا زیمپل پہلے برائنٹ اینڈ سٹراٹون کالج میں 1985 میں ملی تھی۔ اس کے 31سال بعد پتہ چلا کہ دونوں سگی بہنیں ہیں اور ایک دوسرے سے صرف 20 میل کے فاصلے پر رہتی ہیں۔

(جاری ہے)


دونوں نے اپنی میڈیکل ہسٹری کے لیے گود لینے والی ایجنسی کو فون کر کے ماضی کے بارے میں معلومات حاصل کی تو انہیں پتہ چلا کہ وہ بہنیں ہیں۔اب جب دونوں دوبارہ ملی تو انہیں پتہ چلا کہ ان کی اکثر عادتیں ایک جیسی ہیں۔
دونوں کی ماں نے انہیں کسی اور خاندان کو گود دینے کےلیے ایجنسی کی خدمات حاصل کیں تھی۔ دونوں کو اطالوی خاندانوں نے پالا، دونوں ایک دوسرے سے صرف 20 میل کے فاصلےپر رہتی تھیں۔
53سالہ اور 60 سالہ دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ اب دونوں ایک ساتھ بہت سا وقت گزاریں گی،تاکہ ماضی کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔