طالبان کی کوئٹہ شوری ضلع موسیٰ قلعہ میں افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے ،افغان حکام کا الزام

اتوار 6 مارچ 2016 23:44

طالبان کی کوئٹہ شوری ضلع موسیٰ قلعہ میں افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) افغان صوبہ ہلمند کی صوبائی کونسل کے ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان کی کوئٹہ شوری ضلع موسیٰ قلعہ میں افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیاکے مطابق جنوبی صوبے ہلمندکی صوبائی کونسل کے ارکان اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ طالبان کی کوئٹہ شوری ضلع موسی قلعہ میں افغان فورسز کیخلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے ۔ہلمند کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ماجد اخانزاد کا کہنا ہے کہ اگرحکومت اس مسئلے کو نہ روک سکی تو اسے موسم بہار میں ایک سخت جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :