Live Updates

پاکستان پر دو بڑے عذاب کرپشن اور ٹیکس چوری ہے ، تحریک انصاف کے علاوہ سب کے مفادات ایک ہیں اور کوئی نہیں چاہتا کہ کسی قسم کا احتساب ہو، حکمرانوں نے دھاندنی نہ روکی تو ان کے بچوں کو بھی غلامی کرنی پڑے گی،نواز شریف کے دور میں حکومت نے ڈھائی سال میں 6کھرب قرضہ لیا، مصطفی کمال نے جو بھی کہا وہ پی ٹی آئی پہلے سے کہہ رہی ہے،انکی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیئے ،ایم کیو ایم پر” را“ سے تعلق کے الزام معمولی نہیں ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 7 مارچ 2016 00:02

پاکستان پر دو بڑے عذاب کرپشن اور ٹیکس چوری ہے ، تحریک انصاف کے علاوہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر دو بڑے عذاب کرپشن اور ٹیکس چوری ہے ۔ تحریک انصاف کے علاوہ سب کے مفادات ایک ہیں اور کوئی نہیں چاہتا کہ کسی قسم کا احتساب ہو۔ حکمرانوں نے دھاندنی نہ روکی تو ان کے بچوں کو بھی غلامی کرنی پڑے گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران بے ضابطگیاں دھاندلی کا دوسرا نام ہے ۔

الیکٹررل پراسس ٹھیک نہیں ہوا اور کسی کو سزا نہ ہوئی تو انصاف کیسے ملے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے این اے122میں دونوں مرتبہ دھاندلی کرائی۔ اسٹیٹس کو نے نطام کو جکڑ رکھا ہے اسے توڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے لاگت سے زیادہ میں بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں دہشتگردوں کا پیچھا کرنا چاہیئے ۔ نواز شریف کے خلاف 12اہم کیسز کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔

عمران خان نے کہا کہ جب نیب کا چیئرمین خود بنائیں گے تو وہ کیسے انہیں پکڑے گا۔پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو چلنے نہیں دیا جاتا۔ رائیونڈعوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چل رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام پر ٹیکس لگ رہے ہیں اور پیسے والے ٹیکس ادا نہیں کر رہے ۔ پاکستان میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے ۔نواز شریف کے دور میں حکومت نے ڈھائی سال میں 6کھرب قرضہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسان برے حال میں ہیں جبکہ2007تک پاکستان کا کل قرضہ 5ہزار ارب روپے تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ جس طرح قرضہ لے رہے ہیں ان کو پتہ ہے کہ واپس نہیں کر سکتے ۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر سیلز ٹیکس اور نجکاری کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے جو بھی کہا وہ تحریک انصاف پہلے سے کہہ رہی ہے ۔ اس کی اسکی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیئے ۔

ایم کیو ایم پر را سے الزام معمولی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کانفرنس میں قائد ایم کیو ایم کی تصاویر لگی تھیں پوچھنے پر بھارتی صحافیوں نے بتایا کہ قائد ایم کیو ایم کی تصاویر را نے لگوائیں ۔ وہاں الطاف حسین نے تقریر کی تھی کہ پاکستان کا بننا برصغیر کا سب سے بڑا جرم ہے ۔ سب کو پتہ ہے کہ قائد ایم کیو ایم را سے پیسے لیتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حیران ہوں کہ ابھی بھی چوہدری نثار کو ایم کیو ایم کے خلاف انکوائری کے لئے ثبوت چاہیئے۔ پاکستان میں صرف اپنی حکومت کو بچانے کے لئے ریاست کو کمزور کیا جا رہا ہے ۔ مصطفی کمال کو کراچی کے ترقیاتی کاموں پر کریڈیٹ جاتاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات