شبقدر:سیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھما کہ ،13 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے، جا ں بحق ہو نے والو ں میں پو لیس اہلکا ر ، خا تو ن اور بچے بھی شا مل،8کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، زخمیوں کو شبقدر اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بمبار نے کچہری کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی ،گیٹ پر پولیس کے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ،خود کش بمبار نے گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی۔عینی شاہد اہلکار ۔۔دھماکے کے بعد انسانی اعضاء بکھر گئے، پولیس اہلکارنے جان دیکر بڑے سانحہ سے بچا لیا۔ڈی پی او شبقدر۔۔ عمران خان،گورنر اقبال ظفر جھگڑا سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جا نب سے دھما کے کی مذمت،وزیراعظم کی وزیر داخلہ سے رپورٹ طلب۔۔بزدلانہ کارروائیاں حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔صدر ،وزیر اعظم
سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 11:48
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے سیشن کورٹ میں خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار،خواتین اور بچوں سمیت 13افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ،تمام زخمیوں کو شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس میں 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابقپیر کے روز سیشن کورٹ میں عدالتی کارروائی کے دوران خودکش دھماکا دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی،زوردار دھماکے سے وہاں موجود کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے وقت کچہری کے احاطے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو علاقہ مکینوں کی مدد سے سول ہسپتال شقبدر منتقل کیا ،حملے کے بعد شبقدر کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ،حملے کے بعد شبقدر کی داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھاد ی گئی اور چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ،عینی شاہد اہلکار کے مطابق خود کش بمبار نے گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران کچہری میں افراتفری پھیل گئی،بمبار نے آگے بڑھتے ہوئے کچہری کے احاطے میں داخل ہو کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تاہم ناکامی کی صورت میں بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.