چارسدہ : شبقدر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی

حملہ شہید ممتاز قادری کی شہادت کے انتقام کے طور پر کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 14:09

چارسدہ : شبقدر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : شبقدر میں کچہری گیٹ پر ہوئے خود کُش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیا کو موصول ہوئی ایک ای میل میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ، موصول ہوئی ای میل میں کہا گیا کہ شبقدر میں پاکستانی عدلیہ کے سیشن کورٹ پر ہونے والے حملے کی زمہ داری جماعت الاحرار قبول کرتی ہے، پاکستانی عدلیہ اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ قوانین کے خلاف فیصلے کرنے اور بے گناہ لوگوں کو سزائیں اور پھانسیاں دینے کی وجہ سے ہمارے ہدف پر ہے یہ حملہ با الخصوص شہید ممتاز قادری کی شہادت کے انتقام کے طور پر کیا گیا ہے۔

ای میل میں مزید کہا گیا کہ عدلیہ سیمت تمام کفریہ ادروں پر حملے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ جماعت الاحرار کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہی کا ایک دھڑ ہے۔

متعلقہ عنوان :