شبقدر دھماکہ کا مزید ایک زخمی دم توڑگیا، مقدمہ درج

منگل 8 مارچ 2016 11:29

شبقدر دھماکہ کا مزید ایک زخمی دم توڑگیا، مقدمہ درج

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء ) شبقدر کی سیشن عدالت کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مزید ایک زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد دھماکے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ۔ شبقدر کچہری خودکش حملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کی گئی ۔

(جاری ہے)

خودکش دھماکہ کی ایف آئی آرسی ٹی ڈی مردان پولیس اسٹیشن مین درج کی گئی ۔

ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ شبقدر کی مدعیت میں نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کی گئی ۔ ایف آئی آر میں قتل واقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ۔ گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں اورپانچ خواتین سمیت 17 افراد شہید ہوئے تھے۔ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :