وزیراعلیٰ سندھ کی شہباز تاثیر کی بازیابی پر ان کے خاندان کو مبارکباد

منگل 8 مارچ 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی پر ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام میں سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہباز تاثیر کی باحفاظت بازیابی سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد کے اہل خانہ بڑی تکلیف کے دن کاٹے ہیں اور اب شہباز تاثیر کی بازیابی ان کے خاندان کے لئے یقینا ایک بڑی خوشخبری ہے۔

متعلقہ عنوان :