10 سے 15 افراد کی پاکستان سے بھارت میں داخلے کی تصدیق کرتے ہیں۔ چودھری نثار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 00:06

10 سے 15 افراد کی پاکستان سے بھارت میں داخلے کی تصدیق کرتے ہیں۔ چودھری ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مارچ۔2016ء) وزیرداخلہ چودھری نثار نے سینیٹ میں بیان دیا ہے کہ وہ 10 سے 15 افراد کی پاکستان سے بھارت میں داخلے کی تصدیق کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چودھری نثار کا کہنا ہے کہ بہت سے نان اسٹیٹ ایکٹرزکے اقدامات پاکستان اور اس کے اداروں کے گلے پڑ جاتے ہیں،ایسے نان اسٹیٹ ایکٹرز سے جان چھڑانے کیلئے سول و ملٹری سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ صرف بھارت سے نہیں خطے کے دوسرے ملکوں کیساتھ بھی ہے۔ ہم افغانستان کیساتھ اس سے بھی زیادہ انٹیلی جنس شیئرنگ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :