وزیراعظم نواز شریف کی نواسی نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2016 01:52

وزیراعظم نواز شریف کی نواسی نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 08 مارچ۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کی نواسی نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ان کی صاحبزادی نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر اس سے بڑی اور کیا خوشخبری ہو سکتی ہے۔ وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں اور اپنے تمام اہل خانہ کو مبارکباد دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :