Live Updates

عمران خان کی تعریف کرنی چاہیے کہ وہ کبھی ہمت نہیں ہارتے: رہنما مسلم لیگ ن زبیر عمر

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2016 22:46

عمران خان کی تعریف کرنی چاہیے کہ وہ کبھی ہمت نہیں ہارتے: رہنما مسلم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تعریف کریں گے کہ عمران خان کبھی ہمت نہیں ہارتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر زبیر عمر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ضرور بھارت جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارگردگی چاہے کتنی ہی خراب کیوں نہ ہو لیکن ٹیم کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

زبیر عمر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ عمران خان کی تعریف کریں گے کہ وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور شکست نہیں ماننی چاہیے مقابلہ کرنا چاہیے۔ ان کی اسی سوچ کی وجہ سے پاکستان 1992 کا ورلڈکپ جیت پایا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :