بھارتی حکومت سے سیکورٹی گارنٹی ملنے تک پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کیلئے بھارت روانہ نہیں ہوگی۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 23:03

بھارتی حکومت سے سیکورٹی گارنٹی ملنے تک پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئینٹی ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی حکومت سے سیکورٹی گارنٹی ملنے تک پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کیلئے بھارت روانہ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت میں پاکستان مخالف گروپس اور مختلف سیاسی پارٹیز کی جانب سے خطرہ ہے اس لئے حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی گورنمنٹ سے تحریری سیکورٹی گارنٹی حاصل کی جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔