شہباز تاثیر کی رہائی کے معاملے پر غلط معلومات فراہم کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ برہم‘ تحقیقات کیلئے اسپیشل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 23:25

شہباز تاثیر کی رہائی کے معاملے پر غلط معلومات فراہم کرنے پر وفاقی وزیر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) شہباز تاثیر کی رہائی کے معاملے پر غلط معلومات دینے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قوم کے سامنے سچ بولنے کی عادت ڈالنی چاہیے انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان نے آپریشن کے ذریعے بازیاب کرنے کی خبر کیوں دی جبکہ شہباز تاثیر کی رہائی کے اصل واقعات آپریشن کی خبر کے برعکس تھے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے تحقیقات کیلئے اسپیشل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی معاملے پر دو روز میں مکمل رپورٹ پیش کرے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی این سی ایم سی شامل ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں قوم کے سامنے سچ بولنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :