متحدہ عرب امارات میں‌ برق و باراں‌ کا سلسلہ جاری ، تمام تعلیمی ادارے بند

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 11:33

متحدہ عرب امارات میں‌ برق و باراں‌ کا سلسلہ جاری ، تمام تعلیمی ادارے ..

متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء): متحدہ عرب امارات بالخصوص ابوظہبی ، دبئی اور العین میں برق و باراں کا پُر زور سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں اور ہواؤں سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو گھروں ہی میں قیام کرنے اور احتیاط سے سڑکوں پر گاڑی چلانے کا انتباہ بھی جاری کیا گیا۔ بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث ائیر پورٹس سمیت متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جبکہ اس صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طلبا آئندہ اتوار سے تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق جا سکیں گے۔ دوسری جانب نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے آج شام تک موسم کی اسی طرز کی خرابی کی پیش گوئی کی ہے۔ بارشوں کے باعث سڑکیں بھی تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، جبکہ تیز ہواؤں کے صورت میں شہریوں کو شیشے سے بنی کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کل آنے والے طوفان اور اسکی تباہی کی مکمل کوریج پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
بارشوں اور تیز ہواؤں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: