ملک بھر میں بارشیں،ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم

جمعرات 10 مارچ 2016 13:17

ملک بھر میں بارشیں،ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) سندھ کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو تبدیل کردیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردیے گئے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ملک کے کئی شہروں میں بارش سے کہیں موسم خوشگوار ہو گیا ہے تو کہیں لوگوں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

سندھ میں دادو ، پڈعیدن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ،کئی مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں،صورتحال سے نمٹنے کیلیے صوبائی حکومت نے ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ،پنجاب اورکشمیر میں بھی تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات خیبرپختونخواہ نے صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ پشاور میں جمعہ کے روز سے بارشوں کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے صوبہ بھر میں طوفانی بارشو ں کا امکان ہے۔ جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :