آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر 34 ممالک کے اتحاد کا کولیشن کمانڈر ان چیف بننے کا پُر زور مطالبہ۔ امریکی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 13:25

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر 34 ممالک کے اتحاد کا کولیشن کمانڈر ان چیف ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے فیصلوں اور اپنی کار کردگی کے سبب پاکستان میں تو ہر دلعزیز شخصیت بن ہی گئے ہیں لیکن راحیل شریف کو ان کی کار کردگی پر بیرون ملک بھی خاصی پذیرائی ملی ہے اور یہی وجہ ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رواں مال ریٹائرمنٹ کے بعد 34 ممالک کے اتحاد کے کولیشن کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھالنے کا پُر زور تقاضا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی اخبار نے اپنے امریکی سیاسی اور عسکری ذرائع کے توسط سے بتایا کہ راحیل شریف سے 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے کولیشن کمانڈ انچیف کا عہدہ سنبھالنے کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔ 34 ممالک کا یہ اتحاد دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں عوام کا جینا حرام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ اس اتحاد کی اہمیت اس بات سے وضع ہے کہ اس اتحاد کا اعلان سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلیمان نے بذریعہ پریس کانفرنس کیا تھا، ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی ایران اور سعودی عرب کے متعلق پالیسیوں کی نیوٹرل پوزیشن اسی طرح بر قرار رہے گی جبکہ اس عہدہ کے سبب پاک فوج کی پالیسیوں میں بھی کسی قسم کی کوئی ردو بدل نہیں آئے گی۔

اس حوالے سے آرمی چیف یا پاک فوج کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔