Live Updates

اسپیکرقومی اسمبلی علیم خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر ،جھوٹے حلفیہ بیان جمع کرانے پر علیم خان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے

جمعرات 10 مارچ 2016 22:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) قومی اسمبلی کے اسپیکرسردار ایاز صادق تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے، جھوٹے حلفیہ بیان جمع کرانے پر علیم خان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے جھوٹے حلفیہ بیان کی سزا تین سے سات سال ہے، حلفیہ بیان پر دستخط کرنے اور جمع کرانے والے کیخلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا جائیگا این اے 122میں23لاکھ 87ہزارشناختی کارڈ کی تصدیق پر نادرا کے 18لاکھ روپے خرچ ہوئے ، جس کی ادائیگی درخواست گزار کی ذمہ داری ہے ، ذ رائع کے مطابق سردار ایاز صادق کا علیم خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے جھوٹے حلفیہ بیان جمع کرانے پر علیم خان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے جھوٹے حلفیہ بیان کی سزا تین سے سات سال ہے، حلفیہ بیان پر دستخط کرنے اور جمع کرانے والے کیخلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا جائیگا، ذ رائع نے یہ بھی بتایا کہ ووٹوں کی تبدیلی کی درخواست پر بھی پی ٹی آئی مکر چکی ہے ایک 1ووٹ چیک کروایا جائے گا،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات