سینیٹر خوش بخت شجاعت نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 23:42

سینیٹر خوش بخت شجاعت نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) سینیٹر خوش بخت شجاعت نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے سابق مئیر کراچی اور سینیٹر مصطفی کمال کیساتھ ایم کیو ایم کی سینیٹر خوش بکت شجاعت کی شمولیت کی خبریں کئی روز سے گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب خوش بخت شجاعت کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے۔ خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایم کیو ایم کو خیر آباد کہنے کے حوالے سے ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔