رحیم یارخان ، حکومت نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لئے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں،عشرت اشرف

جمعہ 11 مارچ 2016 15:24

رحیم یارخان۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی سابق مرکزی صدر محترمہ عشرت اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم دیئے بغیر ملک اور معاشرہ کی ترقی ممکن نہیں ، دنیامیں90فیصد خواتین پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ10فیصد امور خانہ داری سنبھال رہی ہیں اور پاکستان میں صورتحال یکسر مختلف ہے ہمارے ملک میں گھریلو خواتین کی شرح 50فیصد سے زائد ہے ، موجودہ حکومت نے خواتین کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے لئے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں جبکہ کئی پر تیزی سے کام جاری ہے ، پنجاب انڈومنٹ فنڈز کے ذریعے ذہین و ہونہار طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ مالی مشکلات کا باعث اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے والی طالبات ملکی و غیر ملکی سطح پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

رحیم یارخان میں اقبال سیکرٹریٹ طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خواتین کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کے تحت اب تک ضلع رحیم یارخان میں 16کروڑروپے کے فنڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :