بلاول بھٹو نے سلمان تاثیر کے اہل خانہ کے ہمراہ پانچ گھنٹے گزارے ، عشائیے میں بھی شرکت کی

جمعہ 11 مارچ 2016 22:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے اہل خانہ کے ہمراہ پانچ گھنٹے گزارے ، عشائیے میں بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے جمعرات کے روز لاہور آمد کے بعد سابق گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارکباد دینے ان کی رہائشگاہ پر گئے تھے۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن کی عیادت کیلئے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس پر گئے اور وہاں سے واپسی پر تقریباً پانچ بجے کے قریب سابق گورنر سلمان تاثیر کی رہائشگاہ کیولری گراؤنڈ پہنچے ۔ بلاول بھٹو تقریباً پانچ گھنٹے تک تاثیر خاندان کے ہمراہ رہے اور اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی ۔