محکمہ تعلیم نے 23مارچ کی مناسبت سے سرکاری سکولوں میں تقریبات کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنزجاری کردیں

بچوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، سکیورٹی کلیئرنس کیلئے متعلقہ تھانوں کو اطلاع دی جائے ‘ ای ڈی اوز کو مراسلہ

جمعہ 11 مارچ 2016 22:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے 23مارچ کی مناسبت سے سرکاری سکولوں میں تقریبات کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنزجاری کردیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم نے ای ڈی اوز کے نام جاری مراسلے میں کہا ہے کہ بچوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، سکیورٹی کلیئرنس کیلئے متعلقہ تھانوں کو اطلاع دی جائے ، سکولز میں سکیورٹی کلیئرنس کے بعد تقاریب منعقد کی جائیں ۔ 23مارچ کی تقریب سے متعلق ای ڈی اوز کو پیشگی آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :