فلم”سلام محبت“ میں کام کرکے بہت مزہ آیا ‘اداکارہ دیامرزا

بھارت اور ایران کے اشتراک سے بننے والی اس فلم میں کام کا تجربہ بہت منفرد ثابت ہوا

اتوار 13 مارچ 2016 11:10

فلم”سلام محبت“ میں کام کرکے بہت مزہ آیا ‘اداکارہ دیامرزا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ فلم”سلام محبت“ میں کام کرکے بہت مزہ آیا جس میں انھیں ایران کے لیجنڈ اداکارمحمد رضا گلزار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے کہا کہ بھارت اور ایران کے اشتراک سے بننے والی اس فلم میں کام کا تجربہ بہت منفرد ثابت ہوا انھوں نے کہا کہ ایران کے لوگوں کا اس موقع پر بہت پیار ملا۔ایرانی لوگ بالی وڈ فلمیں بہت پسند کرتے ہیں۔دیا مرزا نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے وہ ایرانی فلموں کے ہیرو رضا گلزارکے ساتھ فلم میں آرہی ہیں کیونکہ رضا گلزار سے ایران کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :