سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی کی مثال قصہ پارینہ بن گئی

دونوں اداکار اب پہلے کی طرح دوست نہیں رہے اور دونوں کے درمیان کافی زیادہ اختلافات آچکے ہیں شاہ رخ خان تک سنجے دت سے ان کی رہائی کے بعد ملاقات کرنے پہنچے سلمان خان کا نہ جانا کچھ دال میں کالا لگتا ہے

اتوار 13 مارچ 2016 11:14

سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی کی مثال قصہ پارینہ بن گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں اور دونوں اداکاروں کا شمار انڈسٹری کے بہترین دوستوں میں کیا جاتا رہا ہے۔تاہم ایک خبر کے مطابق دونوں اداکار اب پہلے کی طرح دوست نہیں رہے اور دونوں کے درمیان کافی زیادہ اختلافات آچکے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سنجے دت کو جیل سے رہائی ملی جس کے بعد بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات نے ان سے رانطہ کیا اور ملاقاتیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان تک سنجے دت سے ان کی رہائی کے بعد ملاقات کرنے پہنچے تاہم اگر اب تک کوئی سنجے سے نہیں ملا وہ ہے سلمان خان۔واضح رہے کہ سلمان خان نے کچھ عرصہ قبل بیان دیا تھا کہ سنجے دت کی رہائی کے بعد وہ ان کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کریں گے تاہم ایسا نہ ہوسکا اور خبر کے مطابق حال ہی میں ایک قریبی دوست کی شادی پر سلمان خان نے سنجے دت کو نظر انداز بھی کردیا۔خبر میں مزید بتایا گیا کے سلمان خان سنجے دت سے ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کو مرکزی کردار کے طور پر شامل کرنے سے کافی ناراض ہیں۔سلمان خان اور سنجے دت نے ایک ساتھ بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’ساجن‘ اور ’چل میرے بھائی‘ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :