پاکستانی نڑاد امریکی خلائی انجینئر کا خلانورد بننے کا خواب پورا

اتوار 13 مارچ 2016 11:54

پاکستانی نڑاد امریکی خلائی انجینئر کا خلانورد بننے کا خواب پورا

واشنگٹن ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستانی نژاد امریکی خلائی انجینئر حب رحمانی بچپن سے ہی خلانورد بننے کا خواب دیکھنا شروع کر دیا تھا ستاروں کے قریب جانے کے شوق نے آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت بھی آپ کو اپنی منزل پر پہنچنے سے روک نہیں سکتی، رات بھر ستاروں کو دیکھنے اور خلانورد بننے کے شوق نے آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ 2005 میں جارجیا ٹیک سے الیکٹریکل اینڈ انجینئرنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

(جاری ہے)

2008 میں ناسا کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ میں ڈگری حاصل کی ہے وہ انجیئر ہیں اور فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سٹیشن سے راکٹ لانچ کرنے میں مدد کرتی ہیں ناسا کے مشن میں اہم کردار ادا کرنے پر ناسا گروپ اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ حب رحمانی کا کہنا ہے کہ لڑکیاں خود کو کسی بھی حوالے سے کم نہ سمجھیں آپ جو بھی بننا چاہتے ہیں بنیں کیونکہ بڑے مقاصد کے فلسفے پر عمل کرنا ہر ایک شخص کا حق ہے اور اگر ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو روک نہیں سکتی۔