خود کو اسٹیج کیلئے لازم و ملزوم نہیں سمجھتا ،شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی میری کامیابی ہے‘ ناصر چنیوٹی

نئے فنکاروں کو موقع ملنا چاہیے ،ہر ممکن کوشش ہوتی ہے نئے آنے والوں کی رہنمائی کروں

اتوار 13 مارچ 2016 12:12

خود کو اسٹیج کیلئے لازم و ملزوم نہیں سمجھتا ،شائقین کا مجھ پر اعتماد ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء )اسٹیج کے نامور اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ میں خود کو اسٹیج کیلئے لازم و ملزوم نہیں سمجھتا مگر شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی میری کامیابی ہے،نئے فنکاروں کو موقع ملنا چاہیے اور میری ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کروں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسٹیج ڈرامہ بھی اب بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس میں معاشرے کی اصلاح کے پہلوؤں کو بھی شامل کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے اسٹیج ڈرامہ تفریح کا ذریعہ ہے اور اس میں گانوں کا شامل ہونا کوئی بری بات نہیں لیکن میں بھی اس کا حامی ہوں کہ اس میں فحاشی کا عنصر نہ ہو ۔ناصر چنیوٹی نے کہا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک دن مجھے اسٹیج پر اتنی پذیرائی ملے گی یہ سب کچھ میری محنت اور اپنے کام سے لگن کا نتیجہ ہے۔