کراچی: گلشن چورنگی اور عیسیٰ نگری میں رینجرز چوکیوں پر دستی بم حملے
فہد شبیر اتوار 13 مارچ 2016 12:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقوں گلشن چورنگی اور عیسیٰ نگری کےقریب رینجرزکی 2چوکیوں پر چند منٹ کے وقفے سے دستی بم حملے کیے گئے ۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ،حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پہلا دستی بم حملہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گلشن چورنگی کے قریب قائم رینجرز کی چوکی پر پونے آٹھ بجے کے قریب کیا گیا جس میں ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ، حملے میں چوکی کی دیوار کو نقصان پہنچا ۔
۔چند منٹ بعد دوسرا حملہ عیسیٰ نگری کے قریب واقع رینجرز کی چوکی پر کیا گیا ، خوش قسمتی سے اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس پی گلشن کے مطابق رینجرز کی دونوں چوکیوں پر 3 منٹ کے وقفے سے حملے کئے گئے۔ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس، رینجرز کی پٹرولنگ ٹیم پر حملوں کی پیشگی اطلاع تھی۔(جاری ہے)
انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈویسٹ عابد فاورق کے مطابق دونوں حملوں میں مماثلت پائی جاتی ہے ، بم کالے رنگ کی تھیلی میں باندھ کر پھینکے گئے ۔
دھماکہ خیز مواد دیسی ساختہ تھا اور وزن 500گرام کے قریب ہےجبکہ 3ماہ قبل ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر بھی حملے میں اسی طرح کا مواد استعمال کیا گیا تھا ۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور اسنیپ چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.