شاہد آفریدی جیسے باوٴلرز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کامیاب ہوں گے ،راشد لطیف

اتوار 13 مارچ 2016 12:52

شاہد آفریدی جیسے باوٴلرز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کامیاب ہوں گے ،راشد لطیف

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ شاہد آفریدی اور ایشون جیسے اسپن باوٴلریہاں کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہاکہ بیٹنگ کیلئے زیادہ سازگار وکٹیں ہوں گی کیونکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ہے اور گیند زیادہ پرانی نہیں ہوگی۔سابق کپتان کے مطابق صرف اسپنر جیسے شاہد آفریدی، روی چندرن ایشون اور رویندرا جدیجا جیسے باوٴلرز مخالفین کو مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں اور یہ اس لیے بھی کہ ان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا بہت زیادہ تجربہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :