والدین کی ”ان چاہی “اولاد ہوں ‘ کنگنا رناوت

اتوار 13 مارچ 2016 13:31

والدین کی ”ان چاہی “اولاد ہوں ‘ کنگنا رناوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) اداکارہ کنگنا رناوت کا شمار بولی ووڈ انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی ان چاہی اولاد ہیں۔ اداکارہ نے انتہائی جراء ت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کی اس تلخ حقیقت سے پردہ چاک کیا کہ سننے والے بھی دنگ رہ گئے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ جب وہ پیدا ہوئیں اور ہوش سنبھالا توانھیں گھر میں ماں باپ کی جانب سے یہی احساس دلا یا گیا کہ وہ ان کی پیدائش پر بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔ 29سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر میں جب بھی کوئی مہمان آتا تو ان کے والدین انھیں ان کے سامنے یہ کہانی سناتے کہ وہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر کس قدرغمزدہ ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل اداکارہ کے والد امردیپ رناوت بھی ایک انٹرویو کے دوران بتا چکے ہیں کہ جب وہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں واقع ایک گاوٴں میں رہتے تو ان کی دوسری بیٹی’کنگنا رناوت‘ کی پیدائش پرگاوٴں بھر صف ماتم بچھ گئی تھی۔