1110 پاکستانی قتل ، ڈاکہ زنی، منشیات ، بدکاری اوردیگر جرائم میں غیر ملک قید۔

حکومت کو کسی گرفتاری کی اطلاع ملتی ہے تو قونصل رسائی کی درخواست کی جاتی ہے،وزارت خارجہ

اتوار 13 مارچ 2016 13:38

1110 پاکستانی قتل ، ڈاکہ زنی، منشیات ، بدکاری اوردیگر جرائم میں غیر ملک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) وزارت خارجہ نے کہاہے کہ جنوبی کوریا ، ایران ، عراق اور ملائشیا میں قتل ، ڈاکہ زنی، منشیات ، بدکاری ، سمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں مجموعی طور پر 1110پاکستانی قید ہیں ۔ وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت قتل، ڈاکہ زنی اور جنسی حملہ کے الزامات پر 4پاکستانی قید ہیں ، ایران میں منشیات ، قتل، اغوا، بدکاری، چوری اور دیگر اشیاء کے غیر قانونی داخلہ اور سمگلنگ کے الزامات پر 196پاکستانی قید ہیں ، عراق میں زائد المیعاد قیام اور غیر قانونی طور پرکام کرنے کے الزام میں 544پاکستانی قید ہیں جبکہ ملائشیا میں زائد المیعاد قیام ، غیر قانونی داخلہ ، ادویات کی سمگلنگ ، قتل اور ڈاکہ زنی کے الزامات پر336پاکستانی قید ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان قیدیوں کے ضمن کئی کوششیں کرتی ہے جیسے ہی کسی گرفتاری کی خبر ملتی ہے تو فوری طور پر قونصل رسائی کی درخواست کی جاتی ہے تا کہ قیدی کے بارے میں معلومات حاصل کر کے اس کی پاکستانی شہریت کا تعین کیا جا سکے ، ایک دفعہ جب قیدی کی قومی حیثیت کی تصدیق ہو جائے تو اس کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے کوششیں کی جاتی ہیں اگر قیدی کو رہا کرانے کی کوششیں باآور نہ ہوں تو میزبان حکومت قانونی کاروائی شروع کرتی ہے اور قیدی کو حفاظت فراہم کی جاتی ہے جبکہ قیدی رہا ہو جائے یا اپنی قید کی مدت پوری کر کے پاکستان ایمبیسی اس کی فوری فوری وطن واپسی کے لئے میزبان ملک سے رابطہ کرتی ہے

متعلقہ عنوان :