بھارتی اداکارہ عرشی خان نے کرکٹ مداحوں سے آفریدی کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی

اتوار 13 مارچ 2016 13:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے بیہودہ خیالات کا اظہار کرنے والے تھرڈ کلاس بھارتی اداکارہ عرشی خان نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آفریدی کے مداحوں سے ان کا ساتھ دینے کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

سی کلاس بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو میں پاکستانی شائقین سے شاہد آفریدی کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے ، عرشی نے ویڈیو میں پاکستانی شائقین پرزور دیا کہ وہ پاکستانی ٹیم اور بالخصوص”لیجنڈری کھلاڑی“ شاہد آفریدی کے بارے میں منفی خیالات کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں عرشی خان نے شاہد آفریدی کو شادی کی آفر کی تھی ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سی کلاس بھارتی اداکارہ نے آفریدی سے شرمناک تعلقات کا بھی دعوی کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے آفریدی سے کسی طویل المدتی تعلق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ’اچھے دوست ‘ہیں۔

متعلقہ عنوان :