ملتان مسلح ڈاکو سینیٹری کی دکان سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی

ملتان میں بوہر گیٹ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 جوایوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 13 مارچ 2016 14:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) ملتان میں دو مسلح ڈاکووٴں نے سینیٹری کی دکان پر دھاوا بول کر لاکھوں روپے لوٹ لئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ڈیرہ اڈہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکووٴں نے سینیٹری کی دکان پر دھاوا بول دیا  ڈاکو اسلحے کے زور پر دکان سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اطلاح ملنے پر پولیس اور فارنسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

(جاری ہے)

ادھر ملتان میں بوہر گیٹ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 جوایوں کو گرفتار کر لیا اور قبضے سے نقدی رقم ،2موبائل فون فیکس مشین اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔تھانہ بوہر گیٹ نے خفیہ اطلاع پر اندرون بوہر گیٹ میں چھاپہ مارا اور کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں رضوان اور احمد شامل ہیں ۔ ملزمان کافی عرسہ سے کرکٹ میچ پر جوا کھیلتے تھے اور مزید شہریوں کو اس میں گھیر رکھا تھا جولوگوں کو لوٹ رہے تھے ۔ ملزمان کے قبصے سے نقدی رقم 8 موبائل فون اور بوکنگ رجسٹر برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :