کوئٹہ ایف سی کا سرچ آپریشن پانچ مشتبہ ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات بر آمد

اتوار 13 مارچ 2016 14:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پرسریاب کیعلاقے بی بی نانی زیارت میں سرچ آپریشن شروع کردیا آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے قبضے میں لیاگیا ہے۔