سعودی فورسزکی کارروائی، چھ داعشیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

سعودی فورسزنے القصیم صوبہ میں قریبی رشتہ دارکو ہلاک کرنے والے جنگجوؤں کو مقابلے میں ہلاک کیا

اتوار 13 مارچ 2016 14:44

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز نے25 روز قبل ایک قریبی عزیز کے قتل میں ملوث چھ داعشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق القصیم صوبے میں نشانہ بننے والے بدرالرشیدی کے قاتلوں کی تصاویر وسیع پیمانے پر پھیلا دی گئیں تھیں تاکہ ان کی پہچان اور تعاقب کو آسان بنایا جائے۔

(جاری ہے)

داعش تنظیم کی جانب سے واقعے کے 10 روز بعد اس گھنانی واردات کی وڈیو بھی جاری کی گئی تھی،سعودی میڈیا کے مطابق قتل کی واردات کے 25 روز اور وڈیو جاری ہونے کے تقریبا 15 روز بعد سیکورٹی فورسز قتل میں ملوث افراد کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ان کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ اس ڈاج ماڈل کی گاڑی سے لگایا گیا جس میں یہ سوار تھے۔ یہ گاڑی حائل میں المستجدہ قصبے کے نزدیک ایک مٹی کے ٹیلے پر پھنس گئی۔ اس میں سوار چھ داعشیوں نے نزدیکی پہاڑوں میں پناہ لی اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ کیا تاہم کچھ ہی دیر میں سب کے سب مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :