ناروے میں 77افرادکے قاتل نے ریاست کے خلاف مقدمہ کردیا
جیل میں عبوری عدالت قائم،مقدمے کی سماعت کل ہوگی،انسانی حقوق پامالی کیے گئے،مجرم آندرس بریوک کا دعویٰ
اتوار 13 مارچ 2016 14:44
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) ناروے میں 77افرادکو قتل کرنے والے آندرس بریوک نے انسانی حقوق کی پامالی پر مقدمہ دائر کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق اس مجرم نے، جس کا پورا نام آندرس بیہرنگ بریوک ہے، 2011 میں ایک بم دھماکے اور پھر خود کار ہتھیاروں سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ میں 77 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ لیکن اب اس نے خود ایک مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ناروے کی ریاست اس کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔
اس نئے مقدمے کے بارے میں معلومات سامنے آنے سے پہلے تک صورت حال یہ تھی کہ ناروے میں بریوک کا پچھلے چار برسوں کے دوران عوامی سطح پر شاید ہی کبھی کوئی تفصیلی ذکر ہوا ہو۔ غیر ملکیوں اور تارکین وطن سے شدید نفرت کرنے والا ناروے کا یہ شہری اپنے ملک کا سب سے بدنام اجتماعی قاتل ہے، جس نے اپنی جنونی سوچ کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں 77 افراد کی جان لے لی تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.