علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم اے ایم ایس سی ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے داخلوں امتحانات اور ترسیل کتب نظام میں شفافیت کے لئے ایک مکمل بااختیار "کوآرڈینیشن دفتر قائم

اتوار 13 مارچ 2016 14:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے لئے ایک مکمل بااختیار "کوآرڈینیشن دفتر"قائم کردیا ہے تاکہ ایم اے ایم ایس سی ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے داخلوں امتحانات اور ترسیل کتب نظام میں شفافیت اور تمام تعلیمی امور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ 'کوآرڈینیشن دفتر'قائم کرنے کی منظوری یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو کونسل اجلاس میں حاصل کی گئی تھی ۔

پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کے حوالے سے تمام ضروری معلومات پر مشتمل ایک ویب سائٹ جلد متعارف کیا جائے گا۔ ڈین فیکلٹی آف سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشیدکو کوآرڈینیشن دفتر کی سربراہ/انچارج مقرر کی گئی ہے۔دفترمیں حسب ضرورت مستقل ملازمین بھی تعینات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ کوآرڈینیشن دفتر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کی اہم سرگرمیوں کے لئے ٹائم لائن کی نگرانی کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ نئے دفتر کو داخلوں امتحانات کے نتائج اور ترسیل کتب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کا کام تفویض کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا دفتر تعلیمی معیار اور اکیڈمک رینکنگ میں توسیع اور تحقیقی سرگرمیوں کی فروغ کے لئے بھی کام کرے گا۔ڈاکٹر نغمانہ رشید کے مطابق وائس چانسلر کے احکامات پر کوآرڈینشن دفتر نے فوری طور پر اپنے تفویض شدہ امور کے مطابق کام کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک تا پوسٹ گریجویٹ سطح کے پروگراموں کے بروقت نتائج کے اعلانات میں کورآرڈینیشن دفتر نے موثرکردار ادا کیا

متعلقہ عنوان :