فروری 2016ء کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت کے حجم میں3ہزار45یونٹس تک کا اضافہ
رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2015-16ء کے دوران 17ہزار 727ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے رپورٹ
اتوار 13 مارچ 2016 15:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) فروری 2016ء کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت کا حجم 3ہزار45یونٹس تک بڑھ گیا جنوری 2016ء میں 2ہزار352یونٹس اور دسمبر 2015ء کے دوران صرف 957ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے ۔
(جاری ہے)
پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں ٹریکٹر کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلہ میں کم رہی ہے تاہم رواں سال 2016ء کے آغاز سے اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2015-16ء کے دوران 17ہزار 727ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران 28ہزار 412ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے ۔ پاما کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹریکٹروں کی خرید پر سبسڈی کے آغاز سے ان کی فروخت میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.