یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، القاعدہ کے 17 شدت پسند ہلاک،20 زخمی
اتحادی طیاروں نے عدن میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،سیکورٹی حکام
اتوار 13 مارچ 2016 15:09
عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) یمن کے ساحلی شہر میں سعودی اتحاد کے طیاروں کی بمباری میں القاعدہ کے 17 عسکریت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی افواج کے طیاروں نے جنوبی یمن کے ساحلی شہر عدن میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے 17 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ فضائی کارروائی میں شہریوں سمیت 20 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔
سعودی اتحادی افواج نے گزشتہ برس جولائی میں عدن حوثی باغیوں سے واپس لے لیا تھا جس کے بعد سے وہاں پر سرکاری فوج اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔دوسری جانب یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز پر قبضے کے لئے باغیوں اور مقامی مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے، حوثی باغیوں اور مقامی جنگجوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں 45افراد ہلاک ہوگئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.