کوسوو میں صدر کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 13 مارچ 2016 15:10

پرسٹرینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) یورپی ملک کوسوو کے دارالحکومت پرسٹرینا میں صدر کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوسوو کے دارالحکومت پرسٹرینا میں صدر کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے بتایا کہ نقاب پوش حملہ آوروں نے صدر دفتر کی عمارت پر پٹرول بم پھینکا جس سے کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔تاہم بم سے عمارت میں آگ نہیں لگی۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کے دستے موقع پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش شرو ع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :