فرانس میں حملے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے 2 لڑکیاں گرفتار

اتوار 13 مارچ 2016 15:11

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) فرانس میں پولیس نے حملے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانس میں پولیس نے حملے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ یہ لڑکیاں حملے کے بارے میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کر رہی تھیں۔تاہم، گرفتار کی گئی دونوں لڑکیوں کے پاس سے کسی طرح کا کوئی ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ہے

متعلقہ عنوان :