فاٹااور ایف آرز میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم (کل ) سے شروع ہوگی

اتوار 13 مارچ 2016 15:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) یونیسف ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت سے فاٹا سیکرٹریٹ کے زیر انتظا م فاٹااور ایف آرز میں اس سال کی تیسری انسداد پولیو مہم 14 مارچ سے شروع ہوگی ۔ مذکورہ پولیو مہم 14سے17مارچ تک فاٹا اور ایف آرز میں جاری رہے گی جبکہ پو لیو سے زیا دہ متا ثرہ اور حساس علاقوں یعنی خیبر ایجنسی ( میں باڑہ اور جمرود)، بنوں (میں باکاخیل ، جانی خیل، ہندی خیل اور تینٹانگہ)، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 7دنوں تک انسداد پولیومہم چلائی جائے گی۔

پولیٹیکل ایجنٹس ، کمشنرز ، نیم فوجی اور فوجی دستے بھی انسداد پولیو کیمپوں کے علاقہ میں سیکورٹی فراہم کرنے میں مدد دیں گی۔ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے980353 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا ئے جائے گے۔

(جاری ہے)

کُل 3698ٹیمیں پولیو کے قطرے پلوانے کا کام سرانجام دیں گے، جن میں 3333 موبائل، 276فکسڈ اور 89ٹرانزٹ ٹیمیں فا ٹا اور ایف آر ز کے مختلف علاقوں میں بچوں کوویکسین دیں گی۔

اس سال میں ہونے والی مہموں میں کل حدف کے 97 فیصد بچوں کو قطرے پلوانے میں کامیابی ملی جبکے انکا ر کی وجہ سے رہ جا نے والے بچوں کی شرہ 1% سے کم رہی ۔ 2016میں ابھی تک کوئی پولیوکیس رپورٹ نہیں ہوا جبکے 2015کے دوران فاٹا اور ایف آرز میں صرف 16 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جسمیں سے شمالی وزیرستان سے ایک،جنوبی وزیرستان سے دوایف آر پشاور سے دو جبکہ خیبر ایجنسی سے کل گیارا پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :