کراچی ، رینجرزکی 2چوکیوں پر دستی بم حملے، کو ئی جا نی نقصا ن نہیں ہو ا
رینجرز کی دونوں چوکیوں پر 3 منٹ کے وقفے سے حملے کئے گئے، حکام وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
اتوار 13 مارچ 2016 15:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقوں گلشن چورنگی اور عیسیٰ نگری کے قریب رینجرزکی 2چوکیوں پر چند منٹ کے وقفے سے دستی بم حملے کیے گئے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ،حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پہلا دستی بم حملہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گلشن چورنگی کے قریب قائم رینجرز کی چوکی پر پونے آٹھ بجے کے قریب کیا گیا جس میں ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ، حملے میں چوکی کی دیوار کو نقصان پہنچا۔
چند منٹ بعد دوسرا حملہ عیسیٰ نگری کے قریب واقع رینجرز کی چوکی پر کیا گیا ، خوش قسمتی سے اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس پی گلشن کے مطابق رینجرز کی دونوں چوکیوں پر 3 منٹ کے وقفے سے حملے کئے گئے۔(جاری ہے)
ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس، رینجرز کی پٹرولنگ ٹیم پر حملوں کی پیشگی اطلاع تھی۔انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈویسٹ عابد فاورق کے مطابق دونوں حملوں میں مماثلت پائی جاتی ہے ، بم کالے رنگ کی تھیلی میں باندھ کر پھینکے گئے۔
دھماکہ خیز مواد دیسی ساختہ تھا اور وزن 500گرام کے قریب ہے جبکہ 3ماہ قبل ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر بھی حملے میں اسی طرح کا مواد استعمال کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور اسنیپ چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.