میرپورماتھیلواور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری

اتوار 13 مارچ 2016 15:33

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) میرپورماتھیلواور گردونواح کے علاقوں میں گذشتہ شب بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔بارش تمام رات جاری رہی۔

(جاری ہے)

داد لغاری،ڈھرکی،خانپورمہر اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گندم کی کھڑی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ آم ،بیر اور دیگر فصلوں کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے بارش کی وجہ سے شہر میرپورماتھیلو میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور رات8بجے جانے والی بجلی صبح8بجے کے بعد بحال کی گئی جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ ہفتہ کے روز آسمان پر گہرے بادم چھائے رہے اور کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :